اسپین اور پولینڈ نے غاصب اسرائیلی پولیس وزیر اتمار بن گویر کی فلوٹیلا اسیران کے ساتھ وحشیانہ تشدد اور توہین آمیز سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔
اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے بن گویر کے رویے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسپین اپنے شہریوں کے ساتھ اس بدسلوکی کو برداشت نہیں کرے گا۔
پولینڈ کے نائب وزیر اعظم راڈوسلاو سکورسکی نے بھی اسیران کے ساتھ سلوک کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی چارج ڈی افئیرز کو طلب کیا اور معافی کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ اتحاد میں اسرائیل کی حمایت پر دراڑیں پڑ گئیں، امریکی پول میں شدید تقسیم کا انکشاف
اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے بھی بن گویر کی کارروائی کو انسانی وقار کی خلاف ورزی قرار دیا۔ فرانس، برطانیہ، کینیڈا اور نیدرلینڈز سمیت دیگر یورپی ممالک نے بھی اسرائیل کی مذمت کی ہے۔


