نئے امریکی پولز سے پتہ چلا ہے کہ غاصب اسرائیل کی حمایت میں امریکی عوام کی حمایت تیزی سے کم ہو رہی ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اتحاد بھی اس مسئلے پر تقسیم ہو گیا ہے۔
نیویارک ٹائمز اور سِینا کے پول کے مطابق 38 فیصد ری پبلکن ووٹرز چاہتے ہیں کہ اگلا ری پبلکن امیدوار اسرائیل کے حوالے سے ٹرمپ کی پالیسی سے ہٹ کر نیا راستہ اپنائے۔
پول میں یہ بھی سامنے آیا کہ تقریباً ایک تہائی ری پبلکن ووٹرز کا خیال ہے کہ ٹرمپ اسرائیل کی حمایت میں حد سے زیادہ آگے بڑھ گئے ہیں۔ MAGA اور غیر MAGA ری پبلکن ووٹرز کے درمیان اسرائیل کی حمایت، غزہ جنگ اور امریکی پالیسی پر واضح تقسیم نظر آ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز سے 31 بحری جہاز محفوظ طریقے سے گزر گئے: آئی آر جی سی نیوی
پولز سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ 57 فیصد امریکی ووٹرز اسرائیل کو مزید فوجی اور معاشی امداد دینے کے مخالف ہیں جبکہ ڈیموکریٹس میں یہ مخالفت 68 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔


