غاصب صیہونی دہشت گرد فوج نے جنوبی لبنان کے شہر دیر قانوں النہر میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنا کر وحشیانہ قتل عام کیا ہے۔ اس حملے میں 14 مظلوم لبنانی شہید ہو گئے جن میں چار بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق حملے میں تین دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ قریبی شہر دوئیر میں 5 اور تبنین میں 2 لبنانی شہید ہوئے۔
صیہونی فوج نے منگل کی صبح سے جنوبی لبنان کے متعدد شہروں پر شدید فضائی اور توپ خانے کے حملے جاری رکھے ہیں۔ تبنین، برج رحال، الغندوریہ، یاتر اور صدیقین سمیت کئی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : دوبارہ جنگ شروع ہوئی تو ایران کے پاس پہلے سے کہیں زیادہ حیران کن نتائج ہوں گے، ایرانی وزیر خارجہ
لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ مارچ 2 سے جاری صیہونی جارحیت میں اب تک 3073 شہید اور 9362 زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ حملے جنگ بندی کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔