دوبارہ جنگ شروع ہوئی تو ایران کے پاس پہلے سے کہیں زیادہ حیران کن نتائج ہوں گے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا امریکہ اور صیہونی رژیم کو دوبارہ جنگ کی دھمکی

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکہ اور صہیونی حکومت کو دوبارہ جنگ شروع کرنے کی صورت میں سخت نتائج کی دھمکی دی ہے۔

وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے کئی ماہ بعد امریکی کانگریس نے خود اعتراف کیا ہے کہ اربوں ڈالر مالیت کے درجنوں جنگی طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے میناب اسکول پر امریکی میزائل حملے کے جھوٹے دعوؤں کو سختی سے رد کر دیا

عراقچی نے لکھا کہ اب یہ بات باضابطہ طور پر تسلیم کی جا چکی ہے کہ ایران کی مسلح افواج دنیا کی پہلی فوج ہے جس نے جدید اور جدید ترین F-35 جنگی طیارے کو مار گرایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات اور سیکھے گئے اسباق کی بنیاد پر یقین کیا جا سکتا ہے کہ اگر ایران دوبارہ میدان جنگ میں اترا تو اس کے ساتھ پہلے سے کہیں زیادہ حیران کن نتائج سامنے آئیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved