امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے پاس ایٹم بم آ گیا تو سب سے پہلے وہ اسرائیل کو تباہ کر دے گا۔
ٹرمپ نے بال روم کی تعمیراتی کام کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران مذاکرات کی میز پر آیا ہے اور معاہدہ چاہتا ہے مگر ڈیموکریٹس اسے روکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایران پر حملہ کرنے سے صرف ایک گھنٹہ دور تھے۔ ٹرمپ نے زور دیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے چاہیے کیونکہ اگر ایسا ہوا تو وہ مشرق وسطیٰ اور پوری دنیا کو تباہ کر دے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے جنوبی پارس کی بحالی میں تیزی کر دی، دو سال میں مکمل تعمیر نو کا پلان
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ہو سکتا ہے دوبارہ بڑے حملوں کی ضرورت پڑ جائے، لیکن انہیں یقین ہے کہ ایسا نہیں ہو گا۔


