ایران نے جنوبی پارس کی بحالی میں تیزی کر دی، دو سال میں مکمل تعمیر نو کا پلان

جنوبی پارس آئل اینڈ گیس کمپلیکس کی بحالی اور تعمیر نو کا کام جاری

ایران نے صہیونی-امریکی جارحیت کے بعد جنوبی پارس آئل اینڈ گیس کمپلیکس کی بحالی اور جدید کاری کے کام میں تیزی کر دی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کی انرجی کمیٹی کے رکن اسماعیل حسینی نے کہا کہ مقامی ماہرین اور وسائل کے استعمال سے ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکل انفراسٹرکچر کی مکمل بحالی کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملبے کی صفائی، تعمیر نو اور انفراسٹرکچر کی تجدید کا پورا عمل زیادہ سے زیادہ دو سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔ توقع ہے کہ 2027 کے موسم سرما تک تقریباً آدھا کام مکمل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب صیہونی وزیر کی ترکی کو جنگ کی دھمکی، ترکی نے فلوٹیلا پر حملے کو دہشت گردی قرار دیا

یاد رہے کہ مارچ 2026 میں غاصب صیہونی رژیم نے جنوبی پارس فیلڈ اور اسالویہ علاقے میں ایران کے اہم انرجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا تھا۔ جنوبی پارس دنیا کا سب سے بڑا قدرتی گیس فیلڈ ہے جو ایران اور قطر کے درمیان مشترکہ ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved