یمن کے انصاراللہ رہنما: صہیونیوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں

یمن کے انصاراللہ رہنما عبدالملک بدر الدین الحوثی کا صہیونی دشمن کے بارے میں اہم بیان

یمن کے انصاراللہ تحریک کے رہنما عبدالملک بدر الدین الحوثی نے واضح کیا ہے کہ اسلامی امت غاصب صہیونی یہودیوں کے ساتھ کوئی بقائے باہمی یا سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی وجود بدعنوانی اور تکبر پر قائم ہے اور فلسطین پر قبضے کے دن سے لے کر آج تک ان کی بدعنوانی جاری ہے۔

عبدالملک الحوثی نے زور دیا کہ کچھ اسلامی حکومتیں اور شخصیات صہیونی دشمن کے بارے میں غلط فہمی کا شکار ہیں اور ان کے ساتھ امن و بقائے باہمی کے خواب دیکھ رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کی موجودہ افراتفری دشمن کے خلاف غلط رویے کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہالی ووڈ میں غزہ کی داستان اب پہلے جیسی کنٹرول نہیں رہی: جاویر باردیم

انصاراللہ رہنما نے کہا کہ قرآن کریم صہیونی دشمن کے بارے میں درست بصیرت فراہم کرتا ہے۔ امت مسلمہ کو دشمن کے جھوٹے پروپیگنڈے کی بجائے قرآن کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔ جو قوم اپنا وقت، محنت اور وسائل غلط فیصلوں میں صرف کرتی ہے وہ درحقیقت دشمن کو مزید طاقتور بناتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved