ہالی ووڈ میں غزہ کی داستان اب پہلے جیسی کنٹرول نہیں رہی: جاویر باردیم

جاویر باردیم کینز فلم فیسٹیول میں غزہ اور فلسطین کی حمایت کا بیان دیتے ہوئے

اسکار ایوارڈ یافتہ ہسپانوی اداکار جاویر باردیم نے کہا ہے کہ غزہ پر جاری صیہونی جنگ کے حوالے سے ہالی ووڈ میں عوامی بحث اور narrative اب پہلے کی طرح کنٹرول میں نہیں رہا۔

کینز فلم فیسٹیول کے موقع پر اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے باردیم نے بتایا کہ غزہ پر صیہونی جارحیت کی مذمت اور فلسطین کی آزادی کی حمایت کرنے کے باوجود انہیں اب بھی کام کے اچھے آفرز مل رہے ہیں۔

اس سال اکیڈمی ایوارڈز تقریب میں بہترین انٹرنیشنل فیچر فلم کا ایوارڈ دیتے ہوئے جاویر باردیم نے کھل کر کہا تھا: "جنگ کا نہیں، فلسطین آزاد ہو۔” انہوں نے کہا کہ اب لوگ ان سے زیادہ رابطہ کر رہے ہیں کیونکہ غزہ کی حقیقت سامنے آ رہی ہے۔

آئرش-اسکاٹیش اسکرین رائٹر پال لاوریٹی، جو اس سال کینز جوری میں شامل ہیں، نے الزام لگایا کہ ہالی ووڈ میں سوزن سارنڈن، جاویر باردیم اور مارک روفالو جیسے فنکاروں کو فلسطین کی حمایت کی وجہ سے بلیک لسٹ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غاصب صیہونی دہشت گردوں نے غزہ جانے والے عالمی فلوٹیلا کو ہائی جیک کر لیا، ایکٹیوسٹس پر وحشیانہ حملہ

باردیم نے کہا کہ اب جو لوگ نسل کشی کی حمایت یا جواز پیش کرتے ہیں، ان کے خلاف معاشرے میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے ستمبر میں واضح کیا تھا کہ غزہ میں نسل کشی ہو رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved