لبنان میں صہیونی دہشت گردوں کی بزدلانہ بمباری، جہاد اسلامی رہنما وائل عبد الحلیم اور ان کی بیٹی شہید

لبنان بعلبک میں صیہونی حملے میں شہید جہاد اسلامی رہنما وائل عبد الحلیم اور ان کی بیٹی راما

غاصب صیہونی دہشت گرد فوج نے لبنان کے شہر بعلبک کے مضافات میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر گائیڈڈ میزائل حملہ کر کے تحریک جہاد اسلامی کے ممتاز رہنما وائل عبد الحلیم اور ان کی معصوم 17 سالہ بیٹی راما کو شہید کر دیا۔

لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق یہ بزدلانہ حملہ پیر کی صبح بعلبک کے جنوبی مضافاتی علاقے میں کیا گیا جہاں ایک مظلوم فلسطینی خاندان رہائش پذیر تھا۔

اس وحشیانہ حملے میں متعدد دیگر بے گناہ افراد بھی شدید زخمی ہوئے۔ حملے کے فوراً بعد فلسطینی پناہ گزین کیمپ "مخیم الجلیل” میں ہزاروں مظلوم فلسطینیوں نے صیہونی دہشت گردی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں صہیونی دہشت گردوں کی سیز فائر خلاف ورزیاں جاری، 8 مظلوم فلسطینی شہید

یہ حملہ 17 اپریل کے سیز فائر معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے جسے گذشتہ جمعہ کو 45 دنوں کے لیے مزید بڑھا کر یکم جولائی تک توسیع دی گئی تھی۔ صیہونی دشمن مسلسل سیز فائر توڑ کر لبنان اور فلسطین میں اپنی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved