امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔
فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ چین آبنائے ہرمز کو کھلا دیکھنا چاہتا ہے اور صدر شی جن پنگ نے اس حوالے سے مدد کی پیشکش کی ہے۔
ٹرمپ نے چینی صدر کے پرتپاک استقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں دنیا کے عظیم رہنماؤں میں شمار کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ ایک عظیم رہنما ہیں اور امریکا چین کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ شی جن پنگ کے ساتھ ان کے تعلقات ہمیشہ سے بہترین رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں قریبی تعاون ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کا ایک ساتھ شان دار مستقبل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں جنگ بندی کے بعد 857 فلسطینی شہید، 2486 زخمی
ٹرمپ نے چینی بچوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ حیرت انگیز اور بہت خوش نظر آ رہے تھے۔
انہوں نے زور دیا کہ اب دونوں ممالک کو تجارت پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور امریکا چین تعلقات اب پہلے سے کہیں بہتر ہوں گے۔