وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ موسم گرما کی چھٹیوں میں 15 سے 20 دن کی کمی پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ حکومت تین سے چار مختلف تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے۔
رانا سکندر حیات نے بتایا کہ مئی کے بعد تک کوئی حتمی اعلان نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : جے ایف تھنڈر اور میزائل نواز شریف کے بنائے ہوئے ہیں، مریم نواز
ان کے بیان سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ رواں سال موسم گرما کی چھٹیاں پچھلے شیڈول کے مطابق ہی رہیں گی۔ اگر کوئی تبدیلی کی جائے تو وہ اگلے تعلیمی سال سے نافذ ہو سکتی ہے۔
ملک بھر کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور کئی شہروں میں ہیٹ ویو الرٹ جاری ہے۔ والدین اور طلبہ حکومتی اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔


