جے ایف تھنڈر اور میزائل نواز شریف کے بنائے ہوئے ہیں، مریم نواز

مریم نواز نے جے ایف تھنڈر اور میزائل نواز شریف کے بنائے ہوئے قرار دیے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جے ایف تھنڈر اور میزائل نواز شریف کے بنائے ہوئے ہیں۔

لاہور سے ملنے والی خبر کے مطابق مریم نواز نے واہگہ بارڈر پر معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں اور ان کی ماؤں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ 25 کروڑ عوام بنیان مرصوص ہیں اور اپنے شہدا پر فخر ہے۔

مریم نواز نے نواز شریف کو سلام پیش کیا جنہوں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جے ایف تھنڈر اور میزائل انہی کے بنائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی قوم کا سلام کہا جنہوں نے ملک کا نام روشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری سے دو طبی کارکن شہید

مریم نواز نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے پاکستانیوں کی امانت کی بہترین حفاظت کی اور دشمن کو ایسا جواب دیا کہ وہ ہاتھ ملتا رہ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سپہ سالار اور افواج پاکستان کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ فوجی قیادت اور سرحدوں پر کھڑے جوانوں کو سلام ہے۔ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں سفارتی جنگ بھی جیتی۔ پاکستان نے خطرناک ترین تیسری عالمی جنگ ہونے سے روکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تاریخ لکھی جائے گی تو دنیا کہے گی کہ پاکستان نے عالمی جنگ کو روکا۔ جو ممالک پاکستان کو کٹہرے میں کھڑا کرتے تھے آج وہی تعریف کر رہے ہیں۔

آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ افواج پاکستان، نواز شریف اور شہباز شریف کو سلامت رکھے۔ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائیں کہ سرحد پار آواز جائے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved