پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر، 11 سے 18 مئی تک خلل کا خدشہ

پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ، پی ٹی سی ایل کی مرمت

پاکستان میں آئندہ چند روز کے دوران انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ٹی سی ایل نے صارفین کو ممکنہ عارضی خلل سے متعلق پیشگی آگاہ کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق عالمی سب میرین کیبل کی مرمت کے باعث 11 سے 18 مئی کے دوران تکنیکی کام جاری رہے گا۔

اس دوران ملک میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہو سکتی ہے۔ پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ مرمتی کام کے دوران بالخصوص شام کے اوقات میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا عارضی تعطل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں جنگ بندی کے باوجود تباہی جاری، فلسطینی وزیر کا انتباہ

کمپنی کی تکنیکی ٹیمیں صورت حال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں تاکہ صارفین کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو اور سروس کو جلد از جلد معمول پر لایا جا سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved