امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور

امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور

امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور

واشنگٹن (8 مئی 2026): امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔

ایران جنگ میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر بڑی پذیرائی مل گئی ہے۔ امریکی کانگریس (ایوان نمائندگان) میں پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت میں قرارداد پیش کر دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس میں یہ قرارداد رکن ال گرین نے پیش کی، جس میں پاکستان کو ایران جنگ کے دوران ایک غیر جانبدار اور قابل اعتماد ثالث قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پوپ لیو اور مارکو روبیو کے درمیان تحائف کا تبادلہ

قرارداد میں ایران تنازع میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی رابطے قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ جنگ بندی اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں بھرپور تعاون کیا اور سفارتی وفود کی میزبانی اور مذاکرات کے لیے خصوصی اور قابل ستائش اقدامات کیے۔

قرارداد میں جنگ کی ہلاکت خیزی کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس جنگ کے باعث ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے۔ اقوام متحدہ کے ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق جاری تنازع کے نتیجے میں تقریباً 32 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔

امریکی ایوان میں پیش کی گئی قرارداد میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس تنازع پر روزانہ تقریباً ایک ارب ڈالر خرچ ہو رہے ہیں جب کہ اس جنگ نے عالمی توانائی سپلائی اور فیول مارکیٹ کو بھی شدید متاثر کیا۔

قرارداد میں تنازع کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنگ کا خاتمہ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved