پوپ لیو اور مارکو روبیو کے درمیان تحائف کا تبادلہ

پوپ لیو اور مارکو روبیو کے درمیان تحائف کا تبادلہ

پوپ لیو اور مارکو روبیو کے درمیان تحائف کا تبادلہ

روم: کیتھولک رہنما پوپ لیو اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے باہمی تعلقات بہتر بنانے کے لیے ایک دوسرے کو علامتی تحائف پیش کیے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دوران ملاقات پوپ کو ایک چھوٹا کرسٹل کا فٹبال تحفے میں دیا جبکہ پوپ نے انہیں زیتون کے درخت کی لکڑی سے بنا ایک قلم دیا جسے انہوں نے امن کا پودا قرار دیا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان یہ ملاقات ویٹیکن اور امریکا کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے مقصد سے ہوئی، ایسے وقت میں جب ٹرمپ پوپ پر کئی بار تنقید کے نشتر برسا چکے ہیں۔

ویٹیکن کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور عالمی حالات پر کھل کر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ کیوبا، مذہبی آزادی اور عالمی مسائل پر بات چیت کے لیے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ حکومت کا سخت فیصلہ: چائلڈ سپورٹ نہ دینے والوں کے پاسپورٹ منسوخ

روبیو نے ملاقات کے دوران مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ جانتے ہیں پوپ شکاگو کے رہائشی ہیں اور بیس بال کے شوقین ہیں، اسی لیے انہوں نے انہیں فٹبال کا تحفہ دیا۔

ویٹیکن حکام نے یہ بھی کہا کہ دونوں نے دنیا میں امن قائم کرنے اور بین الاقوامی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved