قطر نے ایران کو معاہدے کے بدلے 12 ارب ڈالر کی پیشکش کی افواہ کو مسترد کر دیا ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ یہ افواہیں ایسے عناصر پھیلا رہے ہیں جو معاہدے کو سبوتاژ کرنا اور خطے میں سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : IRGC نے جدید امریکی ڈرونز اور F-35 مار گرانے کا دعویٰ کر دیا
انہوں نے واضح کیا کہ قطر کا سفارتی کردار شفاف اور قابلِ تسلیم ہے۔ ایرانی وفد قطر میں موجود ہے جہاں آبنائے ہرمز، یورینیم ذخائر اور منجمد اثاثوں پر بات چیت جاری ہے۔


