وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کے ہاں بیٹی کی پیدائش، سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کر دی

واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، انہوں نے سوشل میڈیا پر نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ دوسری بار ماں بن گئیں، ان کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

انہوں نے اس خوشخبری کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔ کیرولین لیویٹ نے انسٹاگرام پر اپنی نومولود بیٹی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ "یکم مئی کو ویویانا عرف ’ویوی‘ ہماری فیملی میں شامل ہوئیں اور فوراً ہی ہمارے دلوں کو اپنی محبت سے بھر دیا۔”

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے، 9 فلسطینی شہید

ترجمان وائٹ ہاؤس نے اپنی پوسٹ میں مزید بتایا کہ ویویانا بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں۔

انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ ان کا بڑا بھائی اپنی چھوٹی بہن کی آمد پر بے حد خوش ہے اور اس نئی تبدیلی کے ساتھ زندگی کو خوشی خوشی ایڈجسٹ کر رہا ہے۔

کیرولین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر آئی اس نئی خوشی کے ہر لمحے سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

پوسٹ کے آخر میں کیرولین لیویٹ نے ان تمام مداحوں، دوستوں اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بیٹی کی پیدائش پر انہیں مبارکباد کے پیغامات بھیجے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved