یمنی وزارت خارجہ نے لبنان کے خلاف صہیونی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقاومتی محاذ ان حملوں کے سامنے خاموش نہیں رہے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور ایران-امریکہ مفاہمتی یادداشت کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے لیے سخت پیغام، خلاف ورزی مہنگی پڑ سکتی ہے
یمنی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ لبنان کی مزاحمت اپنے ملک کے دفاع کا جائز حق ہے اور مقاومتی محاذ صہیونی جارحیت کے سامنے ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھے گا۔


