سات مغربی ممالک کا اسرائیل سے آبادکاری کی توسیع فوری روکنے کا مطالبہ

مغربی ممالک کا اسرائیل سے مغربی کنارے میں آبادکاری روکنے کا مطالبہ

سات بڑے مغربی ممالک نے قابض اسرائیل سے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کی توسیع فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانیہ، اٹلی، فرانس، جرمنی، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی آبادکاری کی پالیسیاں علاقائی استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور دو ریاستی حل کے امکانات کو تباہ کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فضائی تصاویر سے رفح اور خان یونس میں تباہی کی ہولناک صورتحال بے نقاب

ان ممالک نے قابض اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہودی آباد کاروں کے تشدد پر کڑا محاسبہ کرے اور "ای 1” آبادکاری منصوبے کو روکے۔ بیان میں کمپنیوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ آبادکاری سے متعلق منصوبوں میں حصہ نہ لیں۔

یہ مطالبہ مغربی کنارے میں بڑھتے صیہونی مظالم اور کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved