نئی فضائی اور سیٹلائٹ تصاویر نے رفح اور خان یونس میں غاصب صیہونی فوج کی وحشیانہ تباہی کو بے نقاب کر دیا ہے۔
تصاویر میں بڑے علاقے مکمل طور پر تباہ نظر آ رہے ہیں جہاں رہائشی گھر، اسکول اور بنیادی انفراسٹرکچر صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : فلوٹیلا کارکنان پر صیہونی وحشیانہ تشدد اور جنسی درندگی، حماس کی شدید مذمت
یہ تباہی صیہونی حکومت کی زمین جلا دینے والی پالیسی کا نتیجہ ہے جو مخصوص علاقوں تک محدود نہیں بلکہ پورے محلوں اور شہروں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بین الاقوامی انسانی حقوق کے ماہرین نے اسے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
یہ تصاویر غزہ پر جاری صیہونی جارحیت کی وسعت اور نوعیت کا براہ راست ثبوت فراہم کرتی ہیں۔


