اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے انسانی حقوق کے کارکنوں پر غاصب صیہونی فوج کے وحشیانہ جسمانی تشدد، جنسی درندگی اور تذلیل کی شدید مذمت کی ہے۔
حماس نے قابض حکام اور ان کی مجرم قیادت کو گرفتار کارکنوں کی سلامتی کا مکمل ذمہ دار ٹھہرایا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : حماس: اسرائیلی خلاف ورزیاں ثالثی معاہدوں سے کھلا انحراف ہیں
تحریک نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ ان جرائم کی دستاویزی شکل دیں اور صیہونی مجرموں کے احتساب کے لیے عالمی فوجداری عدالت میں فوری شکایات دائر کریں۔
حماس نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے ان بین الاقوامی کارکنوں کی شجاعت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کو مزید مضبوط کریں گی۔


