اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی افواج کی مسلسل جارحیت اور رہائشی علاقوں پر بمباری ثالثی معاہدوں سے کھلا انحراف ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ معاہدے میں یہ شرط تھی کہ قابض فوج پیچھے ہٹے گی اور کوئی نئی صورتحال مسلط نہیں کی جائے گی، مگر دشمن یہ شرط توڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سیز فائر کے بعد بھی غزہ میں جانی نقصان، اب تک 890 فلسطینی شہید
حازم قاسم نے ثالثوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل کو معاہدے کی پاسداری پر مجبور کریں اور اس کی خلاف ورزیوں کو روکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جارحیت غزہ کے عوام کے خلاف ایک منظم مہم ہے۔


