غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض صیہونی دشمن کی مسلسل جارحیت میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 8 شہید ہوئے جن میں 7 نئے شہدا اور ایک ملبے سے نکالا گیا شہید شامل ہے۔
اس دوران 29 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : تاش کے پتوں کی طرح بکھرتی سپر پاور، امریکہ ایران جنگ میں شدید اندرونی بحران کا شکار
وزارت صحت کے مطابق سیز فائر کے بعد سے اب تک 890 فلسطینی شہید اور 2677 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ملبے سے 777 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
7 اکتوبر 2023 سے اب تک غاصب صیہونی جارحیت میں شہدا کی تعداد 72,783 اور زخمیوں کی تعداد 172,779 ہو چکی ہے۔


