ایرانی فوج کے منصوبہ بندی، پروگرامنگ اور بجٹ امور کے نائب سربراہ بریگیڈیئر ولی رحمانی نے کہا ہے کہ ایرانی فوجی ہر دور میں دشمنوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہے ہیں اور کبھی سر تسلیم خم نہیں کیا۔
گیلان کے شہر صومعہ سرا میں فوج کے 202 شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وطن دوستی اور ولایت فقیہ سے وابستگی ایرانی فوجیوں کی نمایاں خصوصیت ہے۔ وہ وطن اور ولایت کے دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کا صہیونی شمالی محاذ کے کمانڈر پر ڈرون حملہ، کمانڈر بال بال بچ نکلا
بریگیڈیئر رحمانی نے شہداء کو قوم کے حقیقی ہیروز قرار دیا اور کہا کہ اسلامی انقلاب کے بعد فوج نے دیگر مسلح افواج کے ساتھ مل کر وطن کے دفاع میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گیلان کے گورنر ہادی حقشناس نے شہداء کو اسلامی نظام کا دائمی سرمایہ قرار دیا۔ صومعہ سرا کے رکن پارلیمنٹ سعید رحمتزاده نے کہا کہ ایرانی فوج محروم علاقوں کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے۔


