حزب اللہ کا صہیونی شمالی محاذ کے کمانڈر پر ڈرون حملہ، کمانڈر بال بال بچ نکلا

حزب اللہ کے ڈرون حملے میں صہیونی شمالی محاذ کے کمانڈر کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش

حزب اللہ نے صہیونی رجیم کے شمالی محاذ کے کمانڈر پر ڈرون حملہ کیا۔ حملے میں کمانڈر بال بال بچ نکلا۔

صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں ایک فوجی دورے کے دوران شمالی محاذ کے کمانڈر کی گاڑی کو فائبر آپٹک ایف پی وی ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور روس کے درمیان سب سے بڑا جوہری تعاونی منصوبہ شروع

حملے سے چند لمحے قبل کمانڈر ایک خاتون افسر کے ساتھ گاڑی سے اتر گیا تھا، جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ صہیونی ذرائع نے اعتراف کیا کہ اگر حملہ کامیاب ہو جاتا تو صہیونی رجیم کو عسکری، نفسیاتی اور اسٹریٹجک سطح پر بڑا دھچکا لگ سکتا تھا۔

صہیونی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ تقریباً ایک ماہ قبل پیش آیا تھا اور حزب اللہ طویل عرصے سے صہیونی اعلیٰ فوجی قیادت کو نشانہ بنانے کے مواقع تلاش کر رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved