جوابی حملے کا خوف اور ٹرمپ کی عقب نشینی، حملے جلد روکنے کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر حملوں کے حوالے سے بیان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوابی حملوں کے خوف سے عقب نشینی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے جلد روک دیے جائیں گے۔

انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ وہ ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور موجودہ کارروائیاں زیادہ دیر تک جاری نہیں رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کے ہزاروں گاڑیوں کو بلیک لسٹ کیوں کیا گیا؟ اہم انکشاف

ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکی جنگی طیارے ایران کی فضائی حدود میں موجود ہیں اور 49 ٹام ہاک کروز میزائل داغے گئے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ یہ حملے صرف امریکہ نے کیے اور اسرائیل ان میں شامل نہیں تھا۔

دوسری جانب ایرانی اعلیٰ عہدیدار نے ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے حملے روکنے کی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved