قابض اسرائیل کے انتہا پسند وزیر خزانہ بزلئیل سموٹریچ نے شمالی غزہ میں تین نئی یہودی بستیوں کے قیام کی منصوبہ بندی مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی آبادکاری کے ای ون منصوبے پر پاکستان کا سخت ردعمل
سموٹریچ نے کہا کہ منصوبے پر عمل درآمد کے لیے صرف وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی منظوری کا انتظار ہے۔ انہوں نے شمالی غزہ پر مکمل قبضے اور غزہ کے 70 فیصد علاقے پر اسرائیلی کنٹرول کا حوالہ دیتے ہوئے باقی علاقوں پر بھی قبضے کا مطالبہ کیا۔


