وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے صوبے میں پنک اسکوٹیز کے بعد ’پنک ٹیکسی اسکیم‘ لانے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ: دشت میں راستہ بھٹک جانے والی فیملی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، کراچی کا رہائشی شہید
سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے ای وی ٹیکسی اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پنک ٹیکسی بھی شامل ہوں گی۔
انہوں نے پنک اسکوٹی اسکیم کو سندھ کے لیے انقلاب قرار دیتے ہوئے بتایا کہ شروع میں صرف 150 خواتین کے پاس لائسنس تھے، اب 25 ہزار خواتین نے درخواست دی ہے۔


