غاصب اسرائیلی فوج کی جاری جارحیت میں مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کا سلسلہ جاری ہے۔
یونیسیف نے رپورٹ کیا ہے کہ جنوری 2025 سے اب تک مغربی کنارے میں ہفتہ وار اوسطاً ایک فلسطینی بچہ شہید ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان محاذ پر اسرائیل مشکلات کا شکار، سابق سلامتی مشیر کا اہم اعتراف
ادارے کے مطابق 70 فلسطینی نوجوان، جن کی زیادہ تر عمر 15 سے 16 سال ہے، شہید ہو چکے ہیں۔ حالیہ شہداء میں 16 سالہ یوسف کعابنہ، 15 سالہ فہد اویس اور 15 سالہ یوسف اشتایہ شامل ہیں۔
طبی عملے نے بتایا کہ اکتوبر 2023 کے بعد آنے والے زخم زیادہ تر مہلک ہوتے ہیں، جن میں سر اور سینے کے زخم عام ہیں۔


