سابق اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ Giora Eiland نے تسلیم کیا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی فوج مکمل اسٹریٹجک جمود کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ جنگ میں اسرائیل کے ہاتھ مکمل طور پر بندھے ہوئے ہیں اور یہ جنگ ایران کی علاقائی پوزیشن کو مزید مضبوط کر گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عیدالاضحیٰ پر مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کا عظیم الشان اجتماع
Eiland نے کہا کہ حزب اللہ کے FPV ڈرونز کا مقابلہ کرنا مشکل ہے اور اگر انہیں شمال کی طرف دھکیلا جائے تو وہ لمبی فائبر آپٹک کیبل کے ذریعے مزید دور تک حملے کر سکتے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ لبنان میں زمینی کارروائیوں سے اسرائیل کو بھاری جانی نقصان ہوگا اور اب مقصد صرف حقیقی جنگ بندی تک محدود رہ گیا ہے۔
انہوں نے ایران کے بارے میں کہا کہ "اس جنگ میں اسرائیل نے کچھ بھی حاصل نہیں کیا، الٹا ایران کی علاقائی حیثیت مزید مضبوط ہو گئی ہے۔”


