پاکستان اور وینزویلا نے باہمی مفاد پر مبنی اقتصادی تعاون بڑھانے اور عوامی روابط مضبوط بنانے کے وسیع مواقع سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان، کینیڈا تعلقات کے فروغ پر زور
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وینزویلا کے وزیر خارجہ و تجارت فیلکس پلاسنسیا کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے دیرینہ دوستانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر بھی گفتگو کی۔


