اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد 11 صیہونی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
ان میں سے 7 فوجی مزاحمتی کارروائیوں میں FPV ڈرون حملوں کے ذریعے مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کی مزاحمتی کارروائی، زوتر الشرقیہ میں اسرائیلی پیش قدمی رک گئی
آج صبح سویرے ایک FPV ڈرون حملے میں 6 صیہونی فوجی زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت شدید بتائی جا رہی ہے۔
اسرائیلی چینل 12 نے کہا کہ حزب اللہ نے لبنان کے خلاف اسرائیلی فوجی جارحیت روکنے کے لیے ڈرون حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے۔


