لبنان کی اسلامی مزاحمت نے غاصب اسرائیلی فوج کی زوتر الشرقيہ میں پیش قدمی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔
مزاحمت کے مجاہدین نے صبح سے شدید جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کو روکے رکھا ہے اور متعدد حملوں میں اسرائیلی ٹینکوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : مناسکِ حج کے دوران پانی کے معیار کی سخت نگرانی جاری
حزب اللہ نے ابابیل FPV ڈرونز، راکٹس اور توپ خانے سے اسرائیلی فورسز پر حملے کیے۔ مركاوا ٹینک، ہموی گاڑی، D9 بُلڈوزر اور دیگر اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی میڈیا نے بھی 3 زخمیوں کی تصدیق کی جبکہ شمالی علاقوں میں سائرن بجائے گئے۔


