خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشتگردوں کی ہلاکت

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 4 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان میں ایک کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ دو دہشتگرد مارے گئے جبکہ ضلع مہمند میں دوسرے آپریشن میں مزید دو دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل، 10 جون کو پولنگ

ہلاک ہونے والے دہشتگرد متعدد حملوں میں ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔ عزم استحکام آپریشن کے تحت سکیورٹی فورسز غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائی کر رہی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved