فلسطینی تحریک جہاد اسلامی نے شہید رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خون فلسطینی مزاحمت کے مجاہدین کے خون سے مل گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شہید رہبر کے جنازے میں کئی ملین افراد کی شرکت، عالمی میڈیا کی خصوصی کوریج
ترجمان محمد الحاج موسیٰ نے کہا کہ شہید رہبر فلسطینی عوام کے مضبوط حامی تھے۔ ان کی شہادت مزاحمتی محاذ کی اتحاد اور مشترکہ جدوجہد کو مزید مضبوط کرے گی۔ انہوں نے تاکید کی کہ لبنان اور فلسطین میں مزاحمت پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہی ہے اور جدوجہد جاری رہے گی۔


