غاصب اسرائیل نے بیروت پر حملوں کی وسعت کی دھمکی دے دی ہے، جس کے بعد بیروت کے جنوبی مضافات (داحیہ) کے رہائشی دوبارہ گھروں سے نکلنے لگے ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اگر شمالی اسرائیل میں سکون نہیں تو بیروت میں بھی سکون نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج پر حملوں کی لہر چلا دی
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فوج کو لبنان میں حملوں اور قبضے کی وسعت کا حکم دے دیا ہے۔ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبھی بری نے پوچھا کہ "دیہاتوں کی تباہی اور شہریوں کے قتل کو روکنے والا کون ہے؟”
داحیہ کے رہائشیوں نے بتایا کہ سیز فائر کے بعد وہ گھروں میں واپس آ رہے تھے، لیکن اسرائیلی دھمکیوں نے دوبارہ نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے۔


