اسرائیلی میڈیا نے خبردار کیا ہے کہ شمالی علاقوں کے آبادکار ایک بڑی علاقائی جنگ میں محض پیادے بن کر رہ گئے ہیں۔
اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم نے کہا کہ شمالی آبادکار اس وقت سب سے خطرناک مرحلے سے گزر رہے ہیں اور غاصب اسرائیل انہیں محض تحفظ کی دیوار بنا کر استعمال کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کی کارروائی، اسرائیلی 401ویں بریگیڈ ہیڈکوارٹر ہدف بن گیا
اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا کہ پیر کے روز 34 نئے زخمی ہسپتالوں میں داخل ہوئے، جس کے بعد مجموعی جنگی زخمیوں کی تعداد 8865 ہو گئی۔ شمالی محاذ پر ایران سیز فائر کے بعد 964 اور لبنان سیز فائر کے بعد 549 زخمی ہو چکے ہیں۔
حزب اللہ نے اسرائیلی خلاف ورزیوں کے جواب میں ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔


