لبنان کی اسلامی مزاحمت نے غاصب اسرائیلی فوج کے 401 ویں زره بند بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر پر ڈرون حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے بنت جبیل ضلع کے دیبل قصبے میں قائم اسرائیلی کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی وسیع کارروائی، 47 سے زائد لبنانی قصبوں پر حملوں کی اطلاعات
حملے سے پہلے حزب اللہ نے اسرائیلی بریگیڈ کمانڈر کرنل میئر بیدرمین کی نگرانی کی تھی۔ فوٹیج میں حملے کے بعد زخمیوں کو رامبام ہسپتال منتقل کرتے دکھایا گیا ہے۔
مزاحمت نے کہا کہ یہ کارروائی جنوبی لبنان کے دیہاتوں پر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کی گئی۔


