غاصب صیہونی فوج میں شدید انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے 12 ہزار فوجیوں کی کمی کا اعتراف کر لیا ہے جن میں تقریباً 7,500 combat troops شامل ہیں۔
کنیسٹ کی خارجہ امور اور سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بریگیڈیئر جنرل شائے طیب نے کہا کہ فوج کو مزید فوجیوں کی فوری ضرورت ہے اور موجودہ صورتحال فوری کارروائی کا تقاضا کرتی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق متعدد محاذوں (غزہ، مغربی کنارہ، لبنان اور شام) پر جاری جارحیت کی وجہ سے فوج میں تھکن اور بھرتی کا بحران بڑھتا جا رہا ہے۔ فوجیوں اور ریزرو فورسز میں حوصلہ پست ہو رہا ہے اور بھرتی سے انکار کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری میں امریکہ کے 42 طیارے تباہ یا نقصان زدہ ہوئے۔
ایک اعلیٰ اسرائیلی افسر نے اعتراف کیا کہ غزہ، مغربی کنارہ اور لبنان میں فوجی آپریشنز جاری رکھنے کے لیے مزید باقاعدہ اور ریزرو فوجیوں کی شدید ضرورت ہے۔


