غاصب اسرائیل نے سیز فائر کے دوران غزہ پر اپنا فوجی کنٹرول مزید بڑھا لیا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے پیلے لائن کو کئی سو میٹر اندر دھکیل کر غزہ کے 59 فیصد رقبے پر قبضہ کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان کا دوٹوک مؤقف، اسرائیل کا مکمل انخلا ہی قومی مطالبہ قرار
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی غزہ میں گہری خندقیں، ریت کی بلند دیواریں اور کم از کم سات نئے فوجی اڈے قائم کیے گئے ہیں۔ قابض فوج نے زیر قبضہ علاقوں میں عمارتوں کو مسمار کرنا، بفر زونز بڑھانا اور سرنگوں کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کے 60 فیصد علاقے پر قابض ہے۔


