لبنان کا دوٹوک مؤقف، اسرائیل کا مکمل انخلا ہی قومی مطالبہ قرار

لبنانی صدر جوزف عون کا اسرائیل کے مکمل انخلا پر بیان

لبنانی صدر جوزف عون نے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کسی بھی قبضے کو قبول نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ براہ راست مذاکرات تسلیم یا ہتھیار ڈالنا نہیں بلکہ لبنان کے حق خودارادیت اور خودمختاری کا تحفظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں خونریزی نہ رک سکی، سیز فائر کے بعد شہادتیں 900 سے تجاوز کر گئیں

عون نے مزاحمت اور آزادی کے دن کے موقع پر کہا کہ 2000 میں اسرائیلی قبضے کے خلاف عوام کی مزاحمت نے تاریخ رقم کی، اور آج بھی لبنان کی فوج ہی قومی سلامتی کی ضمانت ہے۔

دوسری طرف حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے حکومت کی مرعوبیت اور مزاحمت کے خلاف فیصلوں کی شدید مذمت کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved