عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے کہا ہے کہ عراق کے ایران سے تعلقات حسن ہمسائیگی، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، اقوام متحدہ امریکہ کے خلاف کارروائی کرے، ایرانی وزارت خارجہ کا ردعمل
انہوں نے اسکائی نیوز عربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ستمبر میں بین الاقوامی اتحادی افواج عراق سے نکل جائیں گی اور بغداد اب عسکری تعاون سے آگے بڑھ کر امریکہ کے ساتھ مضبوط اقتصادی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے ایران سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات پر زور دیا اور کہا کہ عراق کسی کی ڈکٹیشن قبول نہیں کرے گا۔


