امریکہ نے عراق کے نائب وزیر تیل پر پابندیاں عائد کر دیں
امریکہ نے عراق کے نائب وزیر تیل پر پابندیاں لگا دی ہیں کیونکہ واشنگٹن نئی حکومت پر ایران سے روابط ختم کرنے کے لیے شدید دباؤ ڈال رہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے الزام لگایا ہے کہ نائب وزیر علی معارج البہادلی نے اپنے سرکاری عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایرانی رژیم اور اس کے دہشت گرد پراکسیز کی حمایت میں عراقی تیل کی منتقلی کی۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں جنگ بندی کے باوجود قتل و غارت جاری، اسرائیلی جارحیت
انہوں نے مزید کہا کہ پابندیوں سے بچنے کے لیے ایرانی تیل کو عراقی تیل کے ساتھ ملا کر دھوکہ دہی سے فروخت کیا گیا۔


