عراقی وزارت خارجہ نے خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے تحمل، بردباری اور پرامن حل پر زور دیا ہے۔
وزارت نے بیان میں کہا ہے کہ بحرانوں کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتی ذرائع اختیار کرنے کی حمایت کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی پالیسی مسلم اور ہمسایہ ممالک سے تعاون کا فروغ ہے، صدر پزشکیان
بیان میں کہا گیا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر تناؤ میں کمی کے اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ علاقائی امن اور استحکام کو مضبوط بنایا جا سکے۔
عراق ان تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتا ہے جن کا مقصد تشدد کے پھیلاؤ کو روکنا اور خطے کے عوام کے امن و استحکام کے تحفظ کے لیے پرامن حل تلاش کرنا ہے۔


