صہیونی میڈیا ادارے اسرائیل نیوز نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کی عالمی انٹرنیٹ پر بالادستی کوئی فرضی خطرہ نہیں بلکہ ایک حقیقی اسٹریٹجک خطرہ ہے۔
اخبار نے لکھا کہ آئی آر جی سی نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والی فائبر آپٹک کیبلز کی نگرانی اور کنٹرول کا اعلان کیا ہے، جو روزانہ 10 ٹریلین ڈالر سے زیادہ مالی لین دین لے کر جاتی ہیں۔
صہیونی میڈیا نے 1973 کے تیل کے ہتھیار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب 2026 میں ایران نے انٹرنیٹ کو ایک طاقتور ہتھیار بنا لیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کی کیبلز پر نگرانی ابوظہبی اور تل ابیب کے درمیان ڈیٹا کی منتقلی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گلوبل صمود فلوٹیلا کارکنان پر مبینہ تشدد، حماس کی شدید مذمت
اسرائیل نیوز نے یہ بھی کہا کہ اگر اس منصوبے کو روکا نہ گیا تو تہران عالمی ڈیجیٹل حکمرانی کا حصہ بن جائے گا۔


