اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے انسانی حقوق کے کارکنوں پر غاصب صیہونی فوج کے وحشیانہ تشدد اور تذلیل کی شدید مذمت کی ہے۔
حماس نے کہا کہ یہ مظالم قابض اسرائیل کی ایک منظم پالیسی کا حصہ ہیں جس کا مقصد فلسطین کی حمایت میں اٹھنے والی عالمی آوازوں کو دبانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل کی رپورٹ جانبدارانہ اور گمراہ کن ہے: حماس
تحریک نے قابض حکام اور ان کی مجرم قیادت کو گرفتار کارکنوں کی سلامتی کا مکمل ذمہ دار ٹھہرایا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ حماس نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ ان جرائم کی دستاویزی شکل دیں اور صیہونی رہنماؤں کے احتساب کے لیے عالمی فوجداری عدالت میں شکایات دائر کریں۔


