معاہدے کی خلاف ورزی کی تو ایران دوبارہ جنگ کے لیے تیار ہے، ایرانی چیف جسٹس

ایرانی چیف جسٹس غلام حسین محسنی اژہ ای کا مفاہمتی یادداشت پر بیان

ایرانی چیف جسٹس غلام حسین محسنی اژہ ای نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور صہیونی رجیم مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کریں تو ایران دوبارہ جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے سپریم کورٹ کے ججوں اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے امن کے لیے مفاہمتی یادداشت پر اتفاق کیا ہے مگر دشمن پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران۔امریکا مفاہمتی یادداشت کی 14 شقیں قومی مفادات کے تحفظ کی ضامن ہیں، بروجردی

چیف جسٹس نے زور دیا کہ 60 روزہ مذاکراتی عمل کے دوران اگر دشمن اپنے وعدوں سے پھر گیا تو ایران جنگ جاری رکھنے کے لیے تیار ہوگا۔ انہوں نے ایرانی نمائندوں کو قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved