امریکہ کے خطے سے انخلا تک مزاحمت جاری رہے گی، ایرانی آرمی
یہ بھی پڑھیں : شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر سپاہ پاسداران انقلاب کا میزائل حملہ
ایرانی آرمی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے کہا ہے کہ ایران امریکی مداخلت کے خاتمے تک اپنی مزاحمت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے اور یہ صلاحیت ساحلی علاقوں یا جزیروں تک محدود نہیں۔


