رہبر معظم کے فوجی مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق خدمات، سلامتی اور ماحولیاتی تحفظ کا بوجھ ایرانی عوام پر نہیں ڈالا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں : اگر اسرائیل کو نتائج کا علم ہوتا تو ایران سے جنگ نہ چھیڑتا، اردنی تجزیہ کار
انہوں نے کہا کہ یہ گزرگاہ خطے کی ہے اور ایران اس کا مالک ہے۔ پوری دنیا اس سے فائدہ اٹھاتی ہے، لہذا فائدہ مند ممالک کو اخراجات میں حصہ ڈالنا چاہیے۔ ایران 47 برس سے ذمہ داری نبھا رہا ہے اور کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔


