” 3 سال کی جنگ کے باوجود حزب اللہ اب بھی اسرائیل کے لیے بڑا خطرہ”

3 سال کی جنگ کے باوجود حزب اللہ اسرائیل کے لیے بڑا خطرہ

یروشلم پوسٹ نے اعتراف کیا ہے کہ 3 سال کی مسلسل جنگ کے باوجود لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اسرائیل کے لیے اب بھی ایک بڑا فوجی خطرہ بنی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 30 مئی کو حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے کئی علاقوں میں متعدد حملے کیے، جن کے نتیجے میں کریات شمونہ، نہاریہ، کارمیل اور الجلیل کے مختلف بستیوں میں سائرن بجے۔

یہ بھی پڑھیں : "مزاحمتی دھڑوں نے غزہ انتظامیہ کا منصوبہ مسترد کر دیا، اسرائیل سے مکمل سیز فائر کا مطالبہ”

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 20 مئی سے اب تک اسرائیلی بستیوں میں 270 بار سائرن بج چکے ہیں۔ حزب اللہ کے ڈرون اور راکٹ حملوں کی رسائی اب سرحد سے دور علاقوں تک بھی پھیل چکی ہے۔

یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیل کی بار بار دھمکیوں اور دعوؤں کے برعکس حزب اللہ نہ صرف مکمل طور پر فعال ہے بلکہ منظم اور موثر طریقے سے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ریلیٹڈ پوسٹس

TheVoiceOfUmmah.com ایک آزاد عالمی میڈیا پلیٹ فارم ہے جو مسلم دنیا پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
ہم غزہ، ایران، لبنان، پاکستان اور دیگر خطوں سے متعلق خبریں، تجزیے اور تفصیلی مضامین واضح، ذمہ دارانہ اور متوازن انداز میں پیش کرتے ہیں۔
ہمارا مقصد آگاہی دینا، شعور بیدار کرنا اور دنیا بھر کی مسلم امت سے متعلق مسائل کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد دینا ہے، اور ہم سچائی اور اعتماد کو اپنی ترجیح بناتے ہیں۔

Copyright © 2026 by The Voice Of Ummah. All rights reserved